نیشنل ایکشن پلان سے متعلق وزیر داخلہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب
نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد کے حصول سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ چوہدی نثارعلی خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروادیا گیا ہے جس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 332 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد کے حصول سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھرمیں 2159 دہشت گرد ہلاک اور 1724 گرفتارہوئے جب کہ 332 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، خصوصی عدالتوں کو دہشت گردی کے 148 مقدمات منتقل کئے گئے، کالعدم تنظیموں کو روکنے کیلئے فورتھ شیڈول کے تحت 2052 افراد کی نقل وحرکت محدود کی گئی جب کہ سندھ ،پنجاب،خیبر پختونخوا میں 182 مشکوک مدارس بند کئے گئے اوردہشت گردوں کے 933 یوآرایلزاور10 ویب سائیٹس بند کی گئیں تاہم گلگت بلتستان ،فاٹا ،آزاد کشمیراوربلوچستان میں 3 سال کے دوران 979 دہشت گرد مارے گئے۔
وزارت داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق گزشتہ سال اسلام آباد میں 5779 ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا گیا جہاں غیرمعیاری اشیاءکی فروخت پر48 ریسٹورنٹس کا چلان کٹا اور105 کو سیل کیا گیا جب کہ 4325 کلوگرام گوشت تلف، 64 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کئے۔ نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں 2337 مقدمات درج کیے گئے اور 2195 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاو¿ڈ اسپیکرکے غلط استعمال پر9340 افراد گرفتار کئے گئےاورمنی لانڈرنگ کے مقدمات میں 137 افراد گرفتارکئے گئے جب کہ حوالہ ہنڈی کے 214 مقدمات، 322 گرفتاریاں اور35 کروڑ روپے وصول ہوئے۔
تحریری جواب کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق کے تحت 9 کروڑ80 لاکھ موبائل سمز بلاک کی گئیں، پنجاب میں 1132 ہارڈ کورعسکریت پسندوں کی نشاندہی ہوئی جب کہ 825 گرفتار کئے گئے۔ کراچی میں 69 ہزار179 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا اورکراچی سے 890 دہشت گرد وں کو گرفتارتاہم 10 ہزارسے زائد اشتہاری تاحال مفرور ہیں۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).