عمران خان کا تحریک انصاف میں انتخابات کرانے کا اعلان
عمران خان نے پارٹی انتخابات کے لئے مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا، نیوز کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ساری تنظیمیں کل رات سے تحلیل کر دی ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ پینل سسٹم سے نقصان ہوا اور پارٹی میں لڑائیاں بڑھ گئیں، اب براہ راست الیکشن ہونگے، عمران خان نے کہا کہ اداروں میں شفافیت نہ ہونے کے باعث ہم جمہوریت میں پیچھے رہ گئے، پیپلز پارٹی کے اندر جمہوریت نہ ہونے سے آج اس کی یہ حالت ہے۔ تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے مرکزی، صوبائی اور ضلعی تنظیمیں تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم اس کا اطلاق چیئرمین، سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری اطلاعات پر نہیں ہو گا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- ایسی پانچ باتیں جو عورت کسی کو نہیں بتانا چاہتی - 04/07/2022
- آرمی چیف کی فوج اور آئی ایس آئی کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت - 04/07/2022
- سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ - 02/07/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).