ڈاکٹر شاہد مسعود کو ممکنہ طور پر کیا سزا دی جا سکتی ہے؟


زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے 37 بینک اکاونٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اگر عدالت کو اپنے الزامات کے ثبوت نہ دیے تو انہیں تین قسم کی سزائوں کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو انسداد دہشت گردی قانون، توہین عدالت اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 193 کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اگر آج ڈاکٹر شاہد مسعود اپنی غلطی تسلیم کرلیں اور معافی مانگ لیں تو انہیں معاف کردینا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).