کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی واردات


ڈیجیٹل کرنسی کی تاریخ میں سب سے بڑی ہیکنگ میں 55ارب روپے سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی نے بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور بینکوں کے نظام سے آزاد اس آن لائن کرنسی میں’بٹ کوائن کرنسی‘ نے اپنا نام بنایا ۔

اس کی قدر میں بھی بےحد اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے علاوہ اور بھی بہت سی ڈیجیٹل کرنسیز اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

جاپان میں پیش آنے والے آن لائن کرنسی کی ہیکنگ کے واقعے کو کرپٹو کرنسیز کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کہا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).