23 ہسپتالوں کا معائنہ، 20 آپریشن تھیٹر سیل کر دئیے گئے؛ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن


پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے 8 اسپتالوں کے 20 آپریشن تھیٹرز سیل کر دیے۔ صحت کےکم سےکم معیارپرعملدرآمد نہ کرنے پر 18اسپتالوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس دیے گئے۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق مختلف شہروں میں 23 اسپتالوں کا معائنہ کیا گیا۔

صفائی کے غیرتسلی بخش انتظامات پر ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان کے5 آپریشن تھیٹرسیل کیے گئے جبکہ گورنمنٹ سردار بیگم اسپتال سیالکوٹ کے دو، اور ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور اور پنجاب ڈینٹل اسپتال لاہورکاایک ایک آپریشن تھیٹرسیل کیا گیا۔

نجی اسپتالوں کے بھی11آپریشن تھیٹرز سیل کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق میڈیکل فضلہ ٹھکانے لگانےکےدر​ست انتظامات نہ کرنے پر 7 اسپتالوں کو نوٹس دیے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).