فیس بک استعمال کر کے پیسے کس طرح کمائے جائیں؟


فیس بک نے اپنے انفرادی صارفین کو اپنی آمدنی کا حصہ دار بنانے کے لیے نیا ذریعہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جی ہاں فیس بک کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین اس سوشل میڈیا نیٹ ورک سے اضافی آمدنی حاصل کرسکیں اور اس کے لیے کچھ کرنے کی بجائے صرف گیمز کھیل کر لطف اندوز ہونا ہی کافی ہوگا۔

فیس بک نے یوٹیوب اور دیگر سے مقابلے کے لیے گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کو اضافی آمدنی کمانے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فی الحال فیس بک آزمائشی طور پر منتخب گیمرز کو فیس بک پر گیم کھیلنا لائیو اسٹریم کرکے کمانے کا موقع فراہم کررہی ہے۔

اس نئے گیمنگ پائلٹ پروگرام کے تحت فیس بک کے مطابق ‘ ہم کریٹیرز کو فیس بک پر رہنے اور قیام مستحکم کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں’۔

اس پروگرام کے تحت 1080p ود 60fps پر گیم پلے کو اسٹریم کرنے کی صلاحیت درکار ہوگی۔

فیس بک نے خاموشی سے چند ماہ پہلے یہ پروگرام چند درجن گیمرز کے ساتھ شروع کیا تھا اور اب اس نے اعلان کیا ہے ‘ اب ہم بڑے پیمانے پر لوگوں کو اس میں شامل کرنے جارہے ہیں، ہم روزانہ نئے گیمنگ کریٹیرز کو اس کا حصہ بنارہے ہیں’۔

فیس بک کے مطابق ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں ، تاہم اس سے لوگوں کو کتنی آمدنی ہوگی، اس حوالے سے کمپنی نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

اگر فیس بک تمام صارفین کو کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے تو پہلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں ہوگا، اس سے پہلے یوٹیوب کی جانب سے بھی 2007 میں نمایاں صارفین کے لیے ریونیو شیئرنگ پروگرام کو متعارف کرایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).