بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کو 203 رنز سے ہرا دیا


بھارت نے پاکستان کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 203 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کرائسٹ چرچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلے ہوئے پاکستان کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز کا ہدف دیا ۔ بھارتی اننگ کی خاص بات شبھمان گل کے ناٹ آؤٹ 102 رنز تھے، انہوں نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں طرف شارٹس کھیل کر رنز بنائے اور بھارت کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے 4، ارشد اقبال نے 3وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 29.3  اوورز میں صرف 69 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).