راؤ انوار کی نقیب کے والدین کو دیت دینے کی کوشش ناکام
مقتول نقیب اللہ محسود کے والدین کو دیت دے کر منانے کی راؤ انوار کی کوشش ناکام ہوگئی۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نقیب اللہ کے خاندان کو دیت کی پیش کش کرادی ہے۔ ان کا ارادہ ہے کہ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت سے پہلے یہ بات سامنے لے آئیں کہ راؤ انوار اور نقیب اللہ کے والدین میں مصالحت ہوگئی ہے۔
تاہم اس خبر کے آنے کے کچھ ہی دیر بعد نقیب اللہ کے کزن نور رحمان کا بیان سامنے آگیا کہ نقیب اللہ کا پورا خاندان چاہتا ہے کہ نقیب کے قاتل کو سزا ملے ، دیت نہیں لیں گے۔
نقیب کے والد کا بھی کہنا ہے کہ ڈیل کی باتیں جھوٹی ہیں، انصاف چاہیے۔ نقیب اللہ پیسے سے نہیں، انصاف سےزندہ ہو گا۔
Facebook Comments HS


