پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل تابناک ہے؛ میاں نواز شریف


سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ جمہوریت پر پے درپے حملوں سے بھری پڑی ہے ،آج بھی سیاسی مطلع پوری طرح صاف نہیں ہے،پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل ہمارے لئے سوالیہ نشان کیوں بنا ہوا ہے۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت سے متعلق وسوسے کیوں ہیں؟ ، جب بھی جمہوریت نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کی،جمہوریت پر کلہاڑا چلا دیا گیا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدلیہ نے نظریہ ضرورت کا سہارا لیتے ہوئے مارشل لا کو درست قرار دیا ، یہ پی سی او ملک کی تباہی کا سبب بنے ہیں، ملک کے مستقبل کے لیے سخت فیصلے کرنےہوں گے، جسٹس منیر نے کہا کہ ضرورت اس کام کوبھی قانونی بنا دیتی ہے جو بصورت دیگر غیر قانونی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا صدر بننے والے مولوی تمیز الدین کے گھر کو گھیر لیا گیا، جمہوریت پر جب بھی حملہ ہوا عدلیہ کے ایک حصے نے آمر کا ساتھ دیا ،اس ملک کی اگر سمت سیدھی کرنی ہے تو ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ستر سال میں کوئی وزیر اعظم اپنا دور پور انہ کر سکا،ملک کے وزرائے اعظم کو اوسطاً دو ،دو سال ملے،آمروں نے تیس سال تک حکمرانی کی،انشااللہ ہم کسی وقت پارلیمنٹ میں اکٹھے ہوں گے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ نا قابل رشک تاریخ کے باوجود یہ کہہ سکتا ہوں کہ ملک میں جمہوریت کا مستقبل تابناک ہے۔

Facebook Comments HS