کراچی میں چھوٹے بھائی کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار


کراچی میں بڑے بھائی نے چھوٹی بھائی کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے باپ کی مار کا بدلہ گھر کے لاڈلے کو قتل کرکے لیا ہے۔ نیشنل کوچنگ سینٹر کی جھاڑیوں میں پتھروں کے درمیان سے ملنے والےبچے کی لاش کا معمہ بالآخر حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے قتل میں اسکا بڑا بھائی معاذ ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے اور دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے والد عبدالستار نے اسے مارا تھا جس پر ملزم نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی 7 سالہ حسان شاہ کو تار سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اتنا شاطر ہے کہ قتل کے کئی گھنٹوں بعد تک اہل خانہ کے ساتھ مل کر بھائی کو تلاش کرتا رہا پھر خود ہی لاش کی نشاندہی بھی کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کی رات نیشنل کوچنگ سینٹر کی جھاڑیوں سے باکسنگ کلب کے چوکیدار عبدالستار کے بیٹے 7 سالہ حسان شاہ کی لاش ملی تھی۔ ڈاکٹر نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی بھی تصدیق کی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ نیوٹاون تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ روز نامہ جنگ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).