میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے کا بیان؛ پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار


 میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے شبیر بجارانی نے پولیس رپورٹ پر اظہار عدم اطمینان کر دیا، کہتے ہیں سوتیلی والدہ فریحہ تیز اور والد ہزار خان بجارانی ٹھنڈی طبیعت کے تھے، قتل یا خودکشی نہیں کر سکتے۔

میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے نے پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی کے ساتھ ایسا کچھ ہوا کہ وہ برداشت نہ کر سکے، آئی جی سندھ سمیت سب تعاون کر رہے ہیں، کچھ باتیں دل میں ہیں جو کراچی جا کر شیئر کروں گا، آئی جی سندھ مسلسل میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میر شبیر بجارانی نے مزید کہا کہ میر ہزار خان ٹھنڈے دماغ والی شخصیت تھے، اس دن خبر ملی تو میں سینیٹ الیکشن کے انٹرویو کیلئے بلاول صاحب کے پاس بیٹھا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).