ریحام کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: عون چوہدری


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پرسنل سیکریٹری عون چوہدری نے ٹوئٹر پر ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرے لیڈر عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں۔ اگر میں نے ریحام خان پر لب کشائی کی تو ان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ان کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔

اس پر رد عمل دیتے ہوئے ریحام خا ن نے صرف اتنا کہا کہ ”ابھی تو کچھ کہا ہی نہیں“ واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے ذرائع نے عمران خان تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے۔ وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).