عمران خان کو معاشی حکمت عملی کا کچھ علم نہیں: اسد عمر  


برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز نے عمران خان کے پروفائل نما انٹرویو کے ہمراہ تحریک انصاف کے نائب صدر اسد عمر کا تبصرہ بھی شائع کیا ہے۔

صحافی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں چائنا ماڈل لا کر غربت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے جلسوں میں بار بار کہتے ہیں کہ پاکستان میں چائنا ماڈل رائج کیا جائے گا۔ تاہم جب میں نے ان سے پوچھا کہ پاکستان مین چائنا ماڈل کس طرح اپنایا جائے گا تو وہ کچھ نہیں بتا سکے۔

تحریک انصاف کے نائب صدر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دراصل عمران خان کو اسٹریٹجی کے معاملات کا علم نہیں۔ انہوں نے کبھی کسی ادارے کی سربراہی نہیں کی اور وہ منظم طریقے سے منصوبہ سازی کا تجربہ نہیں رکھتے۔

Facebook Comments HS