دھمکیوں کے سبب پاکستان چھوڑنا پڑا: ریحام خان


عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ کر چلی گئی ہوں۔

ایک نجی ٹیلیویژن چینل سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ اس وقت پریشان اور شدید غصے میں ہوں۔ دھمکیوں کے باعث بیٹی کو بھی اسکول سے نکالنا پڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کر سکتی۔ یہاں کی کسی بھی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی۔

Facebook Comments HS