ایم کیو ایم (پاکستان) کا ڈمی سربراہ بننا قبول نہیں: فاروق ستار


فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر کسی اور کو سربراہ چننا ہے تو فیصلہ کر لیں۔ عزت اور احترام دل سے ہوتا ہے، زبان سے نہیں۔  ڈمی سربراہی مجھے منظور نہیں۔ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رابطہ کمیٹی کے جن ارکان نے میڈیا سے بات کی وہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے، بڑی تعداد میں ایم این ایز اور ایم پی ایز یہاں موجود ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد پاشا، قمر منصور، عبدالوسیم، محمد حسین، خواجہ اظہارالحسن، کامران ٹیسوری یہاں موجود ہیں، حوصلے کے ساتھ آج تمام لوگ یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ آزمائش ہے یا کوئی سازش، منع کرنے کے باوجود رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔ ایسے لیڈر کو قبول نہیں کیا جائے گا جو ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے۔ میرے بغیر غیر قانونی اجلاس میں کامران ٹیسوری کو 6 ماہ کیلیے معطل کر دیا گیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 35 سال پارٹی میں رہنے کے بعد بھی اگر غلط فیصلہ کروں تو مجھے قیادت کا حق نہیں، اگرآپ سمجھتے ہیں کہ میں سربراہی کروں تومیری حکمت کوبھی سمجھیں، مجھےکچھ فیصلوں کا اختیار چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ دھوکا دے کر میرے نام سے لوگوں کو بہادرآباد بلایا گیا، پارٹی سربراہ کی اجازت کےخلاف رابطہ کمیٹی کااجلاس غیرآئینی ہے۔

Facebook Comments HS