وقت ثابت کرے گا کہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے: نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے اُن کی نااہلی مسترد کردی۔ تمام مقدمات کا مقابلہ کریں گے۔ وقت ثابت کرے گا کہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وکلا اور کارکنوں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ان کے خلاف نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش ہے۔ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے، ہم ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف سے وکلا اور کارکنوں نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں احتساب عدالت میں پیشی اور قانونی نکات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم اورحالیہ جلسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Facebook Comments HS


