ورینہ حسین کون ہیں؟
ان کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق ’ورینہ حسین‘ 23 فروری کو عراقی والد اور افغانی والدہ کے ہاں پیدا ہوئی۔
ورینہ حسین دراصل بھارت کی نئی ماڈل ہیں، جو اداکاری میں اپنی جگہ بنانےکے لیے کوشاں ہیں۔
ان کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق ’ورینہ حسین‘ 23 فروری کو عراقی والد اور افغانی والدہ کے ہاں پیدا ہوئی۔
ورینہ حسین نے 2013 میں ممبئی سے ماڈلنگ کی شروعات کی، اور اب تک وہ متعدد منصوبوں میں نظر آچکی ہیں، تاہم اب وہ پہلی بار بولی وڈ فلم میں نظر آئیں گی۔

ادب اور سوشل ورک میں دلچسپی رکھنے والی ورینہ حسین خود کو پیشے کے لحاظ سے اداکار مانتی ہیں۔
انسٹاگرام پر ان کی محض 5 پوسٹیں ہیں، اور ان کے فالوؤرز کی تعداد 20 ہزار ہے، تاہم بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے سلمان خان کے اعلان سے قبل اپنی دیگر پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں۔
ورینہ حسین جلد ہی سلمان خان کے بہنوئی آیش شرما کے ساتھ فلم ’لو راتری‘ میں رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس کی ہدایات ابھیراج منولہ دیں گے ، جن کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی، اس سے قبل وہ سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
فلم کی شوٹنگ ریاست گجرات سمیت بھارت کی دیگر ریاستوں میں کی جائے گی۔



