خواتین کے ملبوسات کی دکان، ٹرائے روم میں کیمرے؛ فیصل آباد میں گرفتاریاں (ویڈیو لنک)
فیصل آباد میں معروف برانڈ کے خواتین کے چینجنگ روم میں لگے کیمروں کا انکشاف، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منیجر سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خواتین فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر واقع معروف برانڈ پر شاپنگ کرنے گئیں تو انہوں نے چیجنگ روم میں کیمروں کو دیکھ لیا جس کے بعد انہوں نے انتظامیہ سے شکایت کی اور انتظامیہ انکاری رہی اور خواتین کے موبائل فون چھیننے کے ساتھ ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔
خواتین کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برانڈ کے منیجر اور دو ملازمین کو گرفتار کر لیاہے ،پولیس کا کہناہے کہ ملازمین نے کیمرے لگا رکھے تھے اور ملازمین کے قبضہ سے ریکارڈنگ ڈیوائس بھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔
Facebook Comments HS

