مشال کیس میں رہائی پانے والوں کے استقبال پہ پارٹی راہنما کو تنبیہہ


جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے مشال کیس میں رہائی پانے والوں کا استقبال کرنے پر پارٹی رہنما کوتنبیہ جاری کی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی امیر العظیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر عطاالرحمان کو تنبیہ کی جاچکی ہے، اس واقعے پر سینیٹ میں سراج الحق بھی مذمت کرچکے ہیں۔

امیر العظیم نے کہاکہ رہا ہونے والوں کا استقبال ان کے رشتہ داروں نے کیا، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا اور قتل کرنا درست نہیں۔

بشکریہ؛ روزنامہ جنگ

Facebook Comments HS