انسانی حقوق کی عظیم علم بردار عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں


معروف وکیل عاصمہ جہانگیر لاہور میں انتقال کرگئیں، انہیں طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر کی عمر 66 برس تھیں، وہ 27 جنوری1952 کو پیدا ہوئیں وہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں۔

انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر نے انسانی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ وہ کئی کتابوں کی مصنف بھی رہ چکی ہیں۔

Facebook Comments HS