ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو ای میل میں خالد سجنا کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔ اس ای میل میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ فروری کو شمالی وزیرستان کے گورویک علاقے میں رات دو بجے ڈرون حملہ ہوا ۔ اس ڈرون حملے میں خان سید سجنا المعروف خالد سجنا مارے گئے ۔ مفتی نور ولی محسود کو ان کی جگہ محسود طالبان کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے ۔