پنجاب کے تمام گارمنٹس سٹور چیک کیے جائیں گے؛ محکمہ داخلہ


فیصل آباد کے گارمنٹس سٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں کیمرہ لگانے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع میں گارمنٹس سٹورز چیک کرنے کی ہدایت کردی ۔

پولیس، ضلعی انتظامیہ، تاجر اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی 4 رکنی کمیٹی اس سلسلے میں ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔دوسری جانب بین الاقوامی کمپنی لیوائس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ ارسال کیا ہے ، جس میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کمیٹی میں پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، تاجر اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے ایک ،ایک نمائندہ شامل ہوگا ۔کمیٹی اضلاع میں موجود تمام آؤٹ لٹ چیک کرے گی اورایک ہفتے میں محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).