سنی لیون پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ


بھارت کے شہر چنائے میں اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ سماجی کارکن ایمی آلیاس موسس نامی خاتون نے بھارتی شہر چنائی کے نزارتھ پیٹ پولیس اسٹیشن میں نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف شکایت درج کرادی۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی لیون بھارت میں فحاشی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون ہفتے کے روز ایک تقریب میں شرکت کے لیے چنائی گئی تھیں جس میں انہیں رقص بھی کرنا تھا، ایمی نے اسی تقریب کے حوالے سے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ سنی لیون فحاشی پھیلانے کی مرتکب ہوئی ہیں۔

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں جب سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کا الزام لگا ہو، گزشتہ برس دسمبر میں اداکارہ کے خلاف کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم نےاحتجاج کرتے ہوئے سنی لیون کا نئے سال کے موقعے پر ہونے والا پروگرام منسوخ کروادیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).