عاصمہ جہانگیر کا انتقال جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے بڑا نقصان ہے: نوازشریف


سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر دنیا سے اچھا نام کما کر گئی ہیں،انہوں نے دکھی انسانیت کےلیے ہمیشہ وقت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پران کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہمراہ تھیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی عاصمہ جہانگیر کے درجات بلند کرے۔

مریم نواز کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھاکہ عاصمہ جہانگیرکاانتقال جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئےبڑا نقصان ہے،عاصمہ جہانگیر مظلوموں کی آوازتھیں، جو خاموش ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان جو درد مند دل رکھتا ہے اسے مظلوموں کی آواز بننا چاہئے،سچ بولنے کو تنقید کا نام نہیں دینا چاہئے، سچ بولنا چاہئے اور سچ بولنے کی ہمت بھی رکھنی چاہئے۔

Facebook Comments HS