پی ٹی آئی کی لودھراں ضمنی انتخاب میں شکست پر ریحام خان کا بیان

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ لوھراں کے ضمنی میں انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی، پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہاہے،یہ نواز شریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں اور جب یہ بہت زیادہ بوکھلاجاتےہیں تومجھ جیسےلوگوں پرحملہ کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا کہ علی جہانگیرترین کےانتخاب میں کیا نوازشریف کی سازش تھی ؟یا خدانخواستہ ریحام خان کی صلاح تھی ؟
ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہانہ بازی ختم کرناہوگی،ووٹرز نے آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظریے سے جداہوگئے۔آپ نے موروثی سیاست کو جگہ دی، آپ نےووٹرپرواضح کردیاموروثی سیاست ہےاورایساہی ہوگا،آپ نے بتادیا ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے۔
بشکریہ؛ جنگ نیوز

