مجھے بلیک میل کر کے نازیبا ویڈیوز بنانے پہ مجبور کیا گیا؛ گرفتار ملزم نوید کے اعترافات


اوکاڑہ کے نواحی قصبہ مہروک کلاں میں بچوں کی جنسی حرکات کی ویڈیو سکینڈل میں مرکزی ملزم یوسف کی گرفتاری کے بعد ایک اور شخص نوید کو ملوث ہونے کے شبہ میں شامل تفتیش کر لیا گیا،اے ایس پی دیپالپور نوشیر واں علی چانڈیو نے جنگ کو بتایا کہ ملزم نوید نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ ملزم یوسف کے ہاتھوں بلیک میل ہو کربچوں کی جنسی ویڈیوز بنانے کے کام میں شامل ہوا۔

نوید ملزم یوسف کے سکول میں طالبعلم تھا ، ملزم نوید کے اعترا فی بیان پر اسے مقدمہ میں نامزد کر کے انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال میں پیش کیا جا ئیگا، دوسری طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ایک فیصل نامی شخص بیان دے رہا ہے کہ وہ بھی یوسف کے سکول کا طالبعلم تھا جسے جنسی حرکات پر مجبورکر کے یوسف نے اسکی وڈیو بنا لی بعد ازاں یوسف بچوں کی جنسی حرکات کے حوالے سے اسے ٹارگٹ دیتا تھاجسے فیصل پورا کرتا تھااور وہ یوسف کیلئے یہ کام 2016/17میں بھی کرتا رہااس حوالے سے اے ایس پی دیپالپور نے بتایا کہ فیصل کو بھی جلد پکڑ لیا جائے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).