پیر حمیدالدین سیالوی کی طبیعت انتہائی ناساز: لاہور اسپتال منتقل


 آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ جھنگ کے قریب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر سرگودھا کے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پیر حمیدالدین کے رفقا نے دل کی تکلیف کا بتایا تھا لیکن ابتدائی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں دل کی تکلیف نہیں بلکہ دماغ کی شریان میں کلاٹ (خون کا لوتھڑا) آیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں برین ہیمرج کے لئے مخصوص انجیکشن دستیاب نہ ہونے اور پیر حمیدالدین سیالوی کے مسلسل بے ہوش ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے

Facebook Comments HS