موجودہ سیاسی قیادت میں ایک بھی سچا نہیں؛ پروفیسر احمد رفیق اختر
ممتاز اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ قوم کو سچا لیڈر ملاتو پاکستان بنا،دوسرا سچا ملا تو پاکستان بچائےگا ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے موجودہ سیاسی قیادت میں ایک بھی سچا نہیں۔
گوجر خان میں ’طریق شہرمحبت راستے ناراستے‘ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے احمد رفیق اختر نے کہا کہ آج سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا اس قوم کو کوئی سچا حکمران ملے گا ؟موجودہ قومی قیادت کی نفسیات کو لائی اسکیل پر جانچا جائے تو سب جھوٹے نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی رہنما اعتدال سے ہٹ چکے ہیں، ان میں تکبر اور غرور بھرا ہوا ہے، قوم کو قائد اعظم کے بعد ایماندار لیڈر نہیں مل سکا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذات باری تعالی نے اپنے سے محبت کا اصول نبی پاک کے طریقہ کو قرار دیا ہے، خدا نے کہا ہے کہ مجھ سے محبت کرو تو وہ محبت کرے گا، متکبر اور برے اعمال والا خدا کی محبت سے دور ہو جاتا ہے۔


