پندرہ سالہ بہن کو زیادتی کا شکار بنانے والا بھائی گرفتار؛ کارروائی والد کی پولیس رپورٹ پر ہوئی


راولپنڈی کے علاقے آریہ محلہ میں پندرہ سالہ بہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک اس کے بھائی سمیت اس کا دوکاندار مالک نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جسے پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کا میڈیکل بے نظیر اسپتال سے کرا لیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کا بھی میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔

پولیس کو آریہ محلہ کے رہائشی مزمل نے رپورٹ درج کرائی تھی۔

شکایت میں مزمل نے پولیس کو بتایا کہ وہ درزی کا کام کرتا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا اٹھارہ سالہ شاہد کمیٹی چوک میں عمران نامی شخص کے ساتھ کارپینٹر کا کام کرتا ہے اور ان کے مطابق اس کی بیٹی کو اس کا بیٹا اور مالک دوکان دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

مزمل نے بتایا کہ بیٹی کی شکایت پر انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد میرے بیٹے کو گھر سے جبکہ دوکان کے مالک عمران کو کمیٹی چوک سے گرفتار کرلیا ہے۔

وارث خان تھانے کے ایس ایچ او یاسر کیانی نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS