چین میں جنازوں میں نیم برہنہ رقاصائیں کیوں بلائی جاتی ہیں


تائیوان رقاصہ
جنازوں پر سٹرپرز کا رقص تائیوان میں انیس سو اسی میں دیکھا گیا

لاؤڈ سپیکر سے بلند آواز موسیقی کی آواز پر نیم برہنہ خواتین کا رقص، جس پر لوگ سیٹیاں بجاتے رہے ہیں۔ یہ منظر چین یں کچھ مقامات پر آپ کو لوگوں کے جنازوں کے موقع پر نظر آئے گا۔

اس سال کے شروعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنازوں پر سٹرپرز یا نیم برہنہ ڈانسرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں ‘فحش اور بیہودہ’ قرار دیا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ حکام نے اس عمل کے خلاف کارروائی کی ہو۔

لوگ جنازوں پر سٹرپر کو کیوں بلاتے ہیں؟

ایک خیال یہ ہے کہ جنازوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے ۔ جس جنازے میں جتنے زیادہ لوگ شریک ہوں گے مرنے والے کے لیے اتنے ہی اعزاز کی بات ہوگی۔

لیکن کچھ لوگ اسے ‘تولیدی عمل کی عبادت’ سے بھی جوڑتے ہیں۔

ہوانگ ژیاجنگ فجیان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔انھوں نے سرکاری میڈیا کے ادارے گلوبل ٹائمز سے بات کرت ہوئے کہا کہ کچھ مقامی ثقافتوں میں شہوت انگیز رقص مرنے والے کی بہت سے بچے پیدا کرنے کی خواہش سے جـوڑا جاتا ہے۔

ایک اور تاثر یہ بھی ہے کہ جنازوں میں سٹرپر کو بلانے کا مقصد اپنی دولت کی نمائش کرنا ہے۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق دیہی علاقوں میں رہنے والے اپنی سالانہ آمدنی سے کہیں زیادہ پیسہ جنازوں پر اداکاروں، مزاحیہ فنکارو، گلوکاروں اور نیم برہنہ رقاصاؤں کو بلانے پر لگا دیتے ہیں تاکہ سوگواروں کو ذہنی سکون ملے۔

taiwan
کچھ مقامی ثقافتوں میں رقص مرنے والے کی بہت سے بچے پیدا کرنے کی خواہش سے جـوڑا جاتا ہے

تو کیا یہ عام ہے؟

یہ عمل زیادہ تر چین کے دیہی علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔ لیکن اصل میں یہ تائیوان میں زیادہ عام ہے جہاں سے اس کی شروعات ہوئیں۔

امریکہ کی ساؤتھ کیرولائنا یونیورسٹی میں ماہر بشریات مارک ماسکوٹز نے بی بی سی کو بتایا کہ جنازوں پر سٹرپرز کا رقص تائیوان میں انیس سو اسی میں دیکھا گیا۔

وہ کہتے ہیں ‘یہ تائیوان میں بہت عام ہے، لیکن چینی حکومت اس پر زیادہ پابندیاں عائد کرتی ہے۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اس عمل کا نہیں معلوم’۔

لیکن تائیوان میں بھی ایسا بڑے شہروں میں نہیں ہوتا۔

‘جنازوں پر سٹرپنگ ایک ایسا عمل ہے جو کہ نہ تو قانونی ہے اور نہ ہی غیر قانونی۔ یہ آپ کو بڑے شہروں میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ لیکن زیادہ تر شہروں کے مضافات میں یہ عمل عام ہے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32489 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp