لیجنڈری بھارتی اداکارہ سری دیوی چل بسیں


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، بھارتی اداکارہ سری دیوی دبئی میں انتقال کر گئی ہیں۔ انہیں ہفتے اور اتوار کی درمانی شب اچانک دل کا شدید دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ان کی عمر 55 برس تھی۔ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کے ہمراہ ایک شادی میں شرکت کے لئے دبئی میں تھیں۔

ممبئی میں سری دیوی کے مداح بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ پر جمع ہو رہے ہیں جہان  آن جہانی اداکارہ کی بڑی بیٹی جھانوی موجود ہیں جو اپنی فلمی مصروفیات کے باعث دبئی نہیں جا سکی تھیں

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).