داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں: سنیٹر ٹیڈ
داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کا انجام امریکاسے بے دخلی ہوگا۔ ان تمام ممالک سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیں گے جہاں داعش اور القاعدہ سرگرم عمل ہیں، یہ کہنا ہے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر ٹیڈ کروز کا۔ٹیڈ کروزنے ایسا قانون نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کے تحت انتہا پسند گروہوں میں شامل ہونے والے امریکی شہریوں کو لازمی طور پر امریکی شہریت سے محروم کیا جائے۔ٹی وی پر انتخابی مباحثے کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایسے کمانڈر ان چیف کی ضرورت ہے جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے پر ساری توجہ دیں۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- فوج مخالف مہم: میجر جنرل سمیت 5 سابق افسران کی پنشن مراعات واپس - 12/06/2022
- ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے - 09/06/2022
- عامر لیاقت ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے - 30/05/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).