’اسرائیل سے تعلق جرم ہو گا‘ تیونس کی پارلیمنٹ میں بل پیش
تیونس کی ایک سیاسی جماعت پیپلز فرنٹ کے پارلیمانی بلاک نے پارلیمنٹ میں ایک بل کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں اسرائیل سے سفارتی ، سیاسی ، معاشی یا کسی بھی شکل میں تعلقات کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ احمد الصدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں سے تیونس قوم کا تعلق کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، عملی مدد ہمارا فرض ہے۔ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو اس لیے جرم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ آئے روز تیونس کو غیر ملکی بالخصوص صہیونی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے نقب لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیونسی قوم کا تعلق کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اس تعلق کا تقاضا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے ذریعے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے میں ملوث صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کو سنگین جرم قرار دلوائیں۔
- بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر سیمینار - 02/11/2023
- پاکستانی نوجوان کی جاپانی مقابلے میں دوسری پوزیشن - 01/11/2023
- سپریم کورٹ کا ایک گھنٹے میں عمران خان کو عدالت پیش کرنے کا حکم - 11/05/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).