سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق


\"swat\"خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ہلاک جبکہ ان کے 2محافظ زخمی ہوئے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں ڈی ایس پی شانگلہ محمد الیاس کی گاڑی پر مسلح حملہ کیا گیا۔
محمد الیاس سبزی منڈی کے علاقے میں محافظوں کے ہمراہ دورہ کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی شانگلہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تاہم ان کے محافظ زخمی ہوئے۔ڈی ایس پی اور ان کے محافظوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن اس سے قبل ہی محمد الیاس کی ہلاکت ہو چکی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے میڈیا کو ارسال کی گئی ای میل میں حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کے حوالے سے فوری طور پر کسی بھی قسم کی معلومات جاری نہیں کی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments