وزیراعظم کی آصف زرداری سے لندن میں ملاقات طے نہیں ہوئی: ترجمان وزیراعظم ہاﺅس


\"primeminister\"ترجمان وزیراعظم ہاوس نے سختی سے تردید کی ہے کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم ہاو¿س کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف لندن محض اپنے علاج اور طبی معائنے کی غرض سے جا رہے ہیں اس لئے وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں آصف زرداری سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے اور نہ انہوں نے پی پی قیادت یا آصف زرداری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار میں حاضری دینے جا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments