ویاگرا جیسی دواؤں کی ریسرچ پہ سالانہ کتنی رقم خرچ ہوتی ہے؟
دوائیں بنانے والی امریکی کمپنی نے ویاگرا کے بعد اسی طرح کی ایک اور کرشماتی ڈرگ متعاوف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔ دوائیں بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ رواں برس اپنے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام پر 7.4 ارب ڈالر سے لیکر 7.9 ارب ڈالر تک خرچ کرے گی جبکہ گزشتہ برس یہ اخراجات 7.7 ارب ڈالر تک تھے۔
ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں فائزر کے مقابلے میں اس کی حریف کمپنیوں مرک اور جانسن اینڈ جانسن نے 10 ارب ڈالر کے اخراجات کا منصوبہ بنارکھا ہے۔
Facebook Comments HS


