فلم ’گینگسٹر‘ نہ ملتی تو عریاں فلموں میں کام کرنے پر تیار تھی: کنگنا رناوت


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو کسی بھی معاملے پر کھل کر بولنے سے نہیں ڈرتیں اور اپنے روئیے سے یہ ثابت کر چکی ہیں کہ انہیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں کہ انہیں کوئی کیا کہتا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطا بق ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں فلم ”گینگسٹر“ میں کام نہ ملتا تو وہ عریاں فلموں میں کام کر رہی ہوتیں۔

کنگنا نے یہ انکشاف کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں ایک بالغ فلم کی آفر ہوئی جس کے بعد ایک فوٹوشوٹ بھی کیا لیکن مجھے محسوس ہوا کہ یہ صحیح فلم نہیں ہے لیکن میں نے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا تھا۔

اس وقت میری عمر صرف 17 اور 18 سال کے درمیان تھی مگر اسی دوران انہیں ’گینگسٹر‘ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس پر انہوں نے بالغ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

انوراگ باسو کی فلم ’گینگسٹر‘ کنگنا رناوت کی پہلی فلم تھی جس کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).