ہزاروں لوگوں کی انتہائی پرسنل ویڈیوز حاصل کرنے والا شخص گرفتار؛ تشویش ناک انکشافات
لوگ اپنے تحفظ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگواتے ہیں لیکن ان کا کنٹرول ہیکرز کے ہتھے چڑھ جائے تو یہی کیمرے سوہانِ جاں بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ایک برطانوی شخص نے کیا اور سینکڑوں امریکی و برطانوی لوگوں کی فحش فلمیں حاصل کر لیں۔
میل آن لائن کے مطابق 32سالہ سٹیون ہینکرز نامی اس شخص نے امریکہ اور برطانیہ کے سینکڑوں گھروں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کے چوری شدہ پاس ورڈز اور دیگر خفیہ معلومات حاصل کیں اور لاگ اِن ہو کر ان گھروں کی ویڈیوز حاصل کر لیں۔ ان میں میاں بیوی کے خلوت کے لمحات اور اپنے بیڈرومز میں برہنہ حالت میں موجود بچوں کی ہزاروں ویڈیوز شامل ہیں۔

یہ شخص انٹرنیٹ کے ذریعے بچوں کو جنسی رغبت دیتا تھا۔ اس کی چیٹنگ سکیورٹی فورسز کے ہاتھ لگیں اور انہوں نے تفتیش شروع کر دی۔ اس تفتیش میں اس کے سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کرنے کا انکشاف بھی سامنے آ گیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دیگر کئی ممالک کے گھروں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کرکے 4ہزار سے زائد ویڈیوز حاصل کیں۔اس کے جرائم ثابت ہونے پر مولڈ کراﺅن کورٹ نے اسے 6سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔


