ثانیہ اور شعیب بتانا کیا چاہ رہے ہیں؟


پاکستان

AFP
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ٹویٹس سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، انڈین ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کی نئی ٹویٹ سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ کیا یہ دونوں کسی خاص بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

ایک ساتھ کی گئی ٹویٹ میں ایک الماری کا خاکہ ہے جس کے پہلے خانے میں لٹکی ہوئی قمیص پر ‘مرزا’ درج ہے، درمیانے خانے میں لٹکی ہوئی قمیص پرایک نوزائیدہ بچے کا لباس ہے جس کے نیچے ‘مرزا ملک’ درج ہے اور آخری خانے میں لٹکی ہوئی قمیض پر ‘ملک’ درج ہے۔

https://twitter.com/MirzaSania/status/988379668809039872

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

ان ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان دونوں کو مبارک باد دینا شروع کر دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض، بیٹسمین فواد عالم، سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کی اہلیہ فریال وقار، اداکارہ ماورا حسین اور دیگر نے بھی ان دونوں کو مبارکباد کی ٹویٹس کی ہیں۔

https://twitter.com/WahabViki/status/988386012224045056

ان کے مداحوں نے بھی مبارک باد کے علاوہ اپنی ٹویٹس میں کئی تبصرے بھی کیے۔

آسٹریلوی کرکٹ مبصر ڈینس فریڈمین نے اپنی ٹویٹ میں سوال کیا کہ اسے کس ملک کا پاسپورٹ ملے گا جبکہ ایک اور صارف محمد سلمان نے بھی پوچھا کہ اس بچے کی قومیت کیا ہوگی؟

https://twitter.com/DennisCricket_/status/988392967294472192

دوسری جانب سے انڈیا سے ایک صارف مایانتی لینگر نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس پر تو پارٹی ہونی چاہیے اور ساتھ ساتھ مشورہ دیا کہ ہونے والی اولاد کا نام شونیا رکھا جائے۔

ایک اور صارف احمد نے مبارک باد دی اور کہا کہ اسے گالفر بنائیں۔

https://twitter.com/azkhawaja1/status/988386381721370626

انڈین گجرات کے نادر عمر شیخ نے اپنی ٹویٹ میں ثانیہ مرزا کو مبارک باد دی لیکن ساتھ کہا کہ شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا ٹینس کیرئیر اب ختم ہو گیا ہے اور مستقبل میں کوئی اور ثانیہ نظر نہیں آرہیں۔

https://twitter.com/nus786/status/988400336330264576

یاد رہے کہ اسی ماہ انڈیا کے شہر گوا میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ وہ اور ان کے خاوند شعیب ملک دونوں بیٹی کے خواہشمند ہیں لیکن ہونے والی اولاد کا نام ‘مرزا ملک’ ہوگا۔

گوا فیسٹ 2018 میں جنسی تفریق کے بارے میں ہونے والی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نے اس بارے میں بات کی ہوئی ہے کہ اپنی اولاد کا نام صرف ملک رکھنے کے بجائے ‘مرزا ملک’ رکھیں گے۔

پاکستان

AFP
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp