ڈائیٹ مشروبات آپ کے جسم میں کیا خوفناک تبدیلی پیدا کرتے ہیں؟


’ڈائٹ کولڈ ڈرنک پینے سے آپ کے جسم میں۔۔۔‘ اس سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ پہلی دفعہ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ ڈائٹ کوک کو ہاتھ لگانے سے بھی ڈریں گے

 میٹھے مشروبات کے نقصانات سے خوفزدہ لوگ ڈائٹ کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوتا، تاہم اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق بھی ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ لوگ ڈائٹ ڈرنکس کو بھی ہاتھ لگانے سے ڈریں گے۔

میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف مشی گن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ڈائٹ ڈرنکس کا استعمال دماغ کے Caudate headنامی حصے کو بہت سست کر دیتے ہیں۔ یہ وہ حصہ ہے جو انسان میں خوشی اور اطمینان کا احساس پیدا کرتا ہے۔ چنانچہ ڈائٹ کوک اور دیگر ایسے مشروبات کا مسلسل استعمال انسان کو ڈپریشن اور مسلسل غم کی کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے۔“

تحقیقاتی نتائج کے مطابق ڈائٹ ڈرنکس میٹھے مشروبات کی طرح براہ راست انسان کو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا نہیں کرتے، تاہم یہ انسان کے میٹابولزم میں ایسی خوفناک تبدیلی کرتے ہیں کہ وہ دوسرے درجے کی ذیابیطس میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ چنانچہ انجام دونوں طرح کے مشروبات کا ایک ہی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ان سے جسم میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو ہائپرٹینشن ، دل کی بیماریوں اور موٹاپے کا سبب بنتی ہیں۔