اولاد سے ناامید خاتون موبائل فون سے حاملہ کیسے ہوئیں؟


اولاد کی خواہشمند خاتون کو ایک سال تک ناکامی پھر اچانک اپنے موبائل فون کے ذریعے حاملہ ہوگئی، مگر کیسے؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

میل آن لائن کے مطابق ویلز کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ربیکا نائیٹ کا کہنا ہے کہ وہ کئی سال سے حاملہ ہونے کی کوشش کرہی تھی لیکن ہر بار اس کا حمل ٹیسٹ نیگیٹو ہی آتا تھا۔ ربیکا کا کہنا ہے کہ وہ مایوس ہوگئی تھیں اور سوچنے لگی تھیں کہ شاید ماں بننا ان کی قسمت میں نہیں ہے کہ پھر اچانک ایک دن انہیں فرٹ بٹ (Fert Bit)کے بارے میں پتہ چلا۔ یہ کلائی میں پہننے والا ایک کڑا ہے جس میں انسٹال کی گئی ایپ موبائل فون سے منسلک ہوتی ہے۔ یہ ایپ دل کی دھڑکن اور جسم کے درجہ حرارت کو مانیٹر کرکے بتاتی ہے کہ حاملہ ہونے کے لئے بہترین وقت کونسا ہے۔ ربیکا اور ان کے خاوند نے اس ایپ کی دی گئی معلومات کے مطابق مخصوص اوقات میں کوشش کی اور محض چند ہفتوں بعد ہی ربیکا حاملہ ہوچکی تھی۔

ربیکا نے اپنی خوشی کا ااظہار کرتے ہوئے کہا ”جب میری حمل رپورٹ پازیٹو آئی تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا۔ میں اس سے پہلے اتنی بار نیگٹو رپورٹ دیکھ چکی تھی کہ ماں بننے سے مایوس ہی ہوچکی تھی۔ میں نے فوری طور پر اپنے خاوند کو اس کے متعلق بتایا اور پھر تین بار مزید ٹیسٹ کروایا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا۔ یہ سب اس ایپ کی مدد سے ممکن ہوا، جوبتاتی ہے کہ حاملہ ہونے کیلئے بہترین وقت کونسا ہے۔ بیضے کے اخراج کے بعد جسمانی درجہ حرارت میں تقریباً نصف ڈگری کا اضافہ ہوجاتا ہے جسے یہ ایپ نوٹ کرسکتی ہے۔ اسی طرح نبض کی رفتار میں بھی تقریباً 2.1 دھڑکن فی منٹ کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہ ایپ سانس کی رفتار کو بھی مانیٹر کرتی ہے جبکہ دیگر اشاریوں پر بھی نظر رکھ کر آپ کو اس بہترین وقت سے آگاہ کردیتی ہے جب آپ حاملہ ہونے کی کوشش کریں تو اس کی کامیابی کا امکان سب سے بہتر ثابت ہوتاہے۔ میرے لئے تو یہ ایپ ایک نعمت ثابت ہوئی ہے او رمیں اس پر بہت ہی خوش ہوں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).