تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے خلاف شا ہ محمود قریشی کا دھڑا کھل کر سامنے آ گیا


تحریک انصاف میں دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی۔ جہانگیر ترین کے مخالف دھڑے نے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔ اس سے پہلے اس دھڑے نے عمران خان کو بارہا یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پارٹی معاملات میں جہانگیر ترین اور علیم خان کی مداخلت روکی جائے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کے دھڑے کے اسلام آباد میں ہونے والے خفیہ اجلاس میں اے لیول کی قیادت شاہ محمود قریشی، حامد خان اور سیف اللہ نیازی اور چوہدری سرور وغیرہ شریک ہوئے ہیں۔ سیف اللہ نیازی کے شروع سے ہی جہانگیر ترین کے ساتھ اختلافات چلتے آ رہے ہیں، وہ ایک دفعہ تحریک انصاف سے استعفیٰ بھی دے چکے ہیں لیکن اب اختلافی دھڑے میں شامل ہونے کا مطلب علانیہ طور پر یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کے گروپ نے جہانگیر ترین کے خلاف باقاعدہ طور پر کمر کس لی ہے۔ شاہ محمود قریشی پارٹی کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی مرضی کے امیدوار بالخصوص الیکٹ ایبلز کو سامنے لا سکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).