ہنی مون کے دوران نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکے نے میرا زیر جامہ چرانے کی کوشش کی؛ شہزادی میگھن مارکل


برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی دلہن میگھن مارکل کہاں ہنی مون منائیں گے یہ بات ابھی تک خفیہ رکھی جا رہی ہے لیکن شہزادی میگھن نے اپنی پہلی شادی کے بعد ہنی مون کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا ہے۔

شہزادی میگھن کی پہلی شادی ٹریور اینگلسن سے 2011ء میں ہوئی تھی جو صرف دو سال ہی چل سکی اور 2013ء میں ان کی طلاق ہو گئی۔ شادی کے بعد میگھن اور ٹریور نے نیوزی لینڈ میں ہنی مون منایا تھا۔ اس ہنی مون کے دوران پیش آنے والا واقعہ سناتے ہوئے شہزادی میگھن نے بتایا ہے کہ ’’نیوزی لینڈ میں ہم ایک مضافاتی کیمپ سائٹ میں مقیم ہوئے، وہاں ایک روز میں نہا رہی تھی کہ ایک 13 سالہ لڑکا باتھ روم میں گھس آیا اور میرا زیرجامہ چرانے کی کوشش کی۔‘‘

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).