کیا فٹ بال لیجنڈ رونالڈینو دو گرل فرینڈز سے ایک ہی وقت میں شادی کر رہے ہیں؟

دی مرر کے مطابق رونالڈینو کے پریسیلا کے ساتھ کئی سال سے تعلقات ہیں جبکہ بیٹرس کے ساتھ ان کے تعلقات کا آغاز 2016ءمیں ہوا۔ گزشتہ دو سال سے وہ ان دونوں خواتین کے ساتھ ریو ڈی جنیرو میںا پنے محل نما گھرمیں رہائش پذیر ہیں۔ برازیلین میڈیا کے مطابق رونالڈینو دونوں لڑکوں کو منگنی کی انگوٹھیاں پہنا چکے ہیں اور وہ دونوں ان کے ساتھ بیک وقت شادی کے لئے بھی تیار ہیں۔
شادی کی تقریب مشہور تفریحی مقام سانتا مونیکا میں منعقد ہو گی جس میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے تاہم رونالڈینو کی بہن ڈیسی اپنے بھائی کی بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کے خلاف ہے اور وہ اس شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوں گی۔ شادی کی تقریبات میں موسیقی کی ذمہ داری رونالڈینو کے ہمسائے مشہو رگلوکار جارج ورسیلو کو سونپ دی گئی ہے جبکہ سٹار فٹبالر کے قریبی دوستوں اور عزیزوں کو بھی شادی میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کئے جارہے ہیں۔
رونالڈینو دونوں لڑکیوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ رواں سال مارچ میں وہ اپنے سامبا میوزک بینڈ کے ساتھ جاپان کے دورے پر گئے تو بھی وہ دونوں ان کے ساتھ تھیں اور بعدازاں برازیلین دارالحکومت میں منعقد ہونے والی ایک اہم تقریب میں بھی وہ اپنی دونوں منگیتروں کے ساتھ نظر آئے۔
رونالڈینو کی بہن کے علاوہ ان کی گرل فرینڈ پریسیلا کے اہلخانہ بھی اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ سٹار فٹبالر بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کرنے والے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک او رلڑکی کے رونالڈینو کے دلہن بننے پر خوش نہیں ہیں۔




