آپ اخلاقیات کی کونسی سطح پر ہیں؟
اخلاقیات کیونکہ ایک موضوعی معاملہ ہے اس لیے اس پر سائنسی طرز فکر کی روشنی میں بات کرنا قریبا ناممکن ہو جاتا ہے۔ نفسیات کے لیے اخلاقیات ایک پیچیدہ موضوع رہا ہے۔ اخلاقیات کے حوالے سے کول برگ نظریہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں اخلاقیات کی تین سٹیجز ہیں اور ہر سٹیج دو مزید سٹیجز پر مشتمل ہے۔
چوتھی سٹیج تک جم غفیر پہنچتا ہے لیکن پانچویں اور چھٹی سطح پر بہت کم لوگ پہنچتے ہیں ۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ آپ اخلاقیات کی کونسی سطح پر ہیں اور ریاست کیوں چوتھی سٹیج سے اوپر جانے والوں سے خوفزدہ ہو جاتی ہے۔
اگر کوئی ملک کسی دوسرے ‘دشمن’ ملک میں قتل و غارت کی کاروائی کرتا ہے اور اپنی اس کارروائی کو نہیں مانتا تو وہ لوگ جو جانتے ہیں کہ ان کا ملک دوسرے ملک میں دہشت گردی کر رہا ہے اس کے باوجود وہ قومی سلامتی کے نام پر اس کو نہیں مانتے تو وہ اخلاقیات کی کونسی سطح پر ہوتے ہیں جبکہ جو ان کاروائیوں کی مذمت کر رہے ہوتے وہ کون لوگ ہوتے ہیں۔امریکہ ، بھارت ، روس اور پاکستان جیسے ممالک میں آپ کو یہ دو رنگ کیوں نظر آتے ہیں؟ سیکیورٹی سٹیٹس جیسے شمالی کوریا میں عوام کی اکثریت کیوں اخلاقیات کی چوتھی سطح پر کھڑی نظر آتی ہے؟
اخلاقیات کی چھٹی سطح پر جانے والوں سے ریاست کیوں خوفزدہ ہوتی ہے اور کیوں چھٹی سطح پر پہنچنے والے لوگ غدار وطن کہلاتے ہیں اور مرنے کے اوسطا بیس یا تیس سال بعد ہیرو قرار پاتے ہیں۔
اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ دنیا بھر کے ممالک کے آئین میں انسانی حقوق کی شقیں کس نے داخل کروائیں اور آج ہم کن لوگوں کی بدولت اظہار آزادی رائے سمیت کئی آزادیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں؟
ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کیجئے
مائنڈ میٹرز کے پیج پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں
https://www.facebook.com/mindpk/


