دنیا کا بہترین اور مہنگا ترین جہاز کس ائر لائن کے پاس ہے؟


سنگاپور ائیرلائنز نے دنیا کا بہترین مسافر جہاز خرید لیا، اس کے اندر کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

رپورٹ کے مطابق اس جہاز کی بزنس کلاس میں 36ایسی آرام دہ سیٹیں لگائی گئی ہیں جنہیں بوقت ضرورت بیڈ کی شکل بھی دی جا سکتی ہے۔ ان میں سے ہر سیٹ کے آگے 18انچ کی ٹی وی سکرین لگی ہوئی ہے۔ مسافر اس جہاز کی کھڑی کو ایک ٹچ بٹن دبا کر مدھم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ہوائی جہاز میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے جو تمام راستے مسافروں کو میسر رہے گی۔بوئنگ کا یہ نیا ماڈل 25فیصد کم ایندھن خرچ کرتا ہے حالانکہ طیارے کا حجم پہلے ماڈلز کے برابر ہی ہے۔ اس میں کل 337سیٹیں ہیں، جن میں سے 301اکانومی کلاس کی ہیں۔ اکانومی کلاس کی سیٹیں بھی اتنی ہی آرام دہ ہیں جتنی بزنس کلاس کی۔واضح رہے کہ رواں سال TripAdvisorایوارڈ میں سنگاپور ایئرلائنز کو دنیا کی بہترین فضائی کمپنی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).