شمسی نظام کی وسعت جاننے کے لیے ۔۔۔ایک بہترین ویب سائیٹ جانئے!


شمسی نظام اور اس کے اجسام کے مابین پائے جانے والے فاصلوں کی وسعت کو ‘محسوس ‘ کرنا اس لیے ناممکن ہو جاتا ہے کیونکہ مہین سے ریت کے ذرے پر بیٹھ کر صحرا کی وسعت کا اندازہ کیونکر ہو سکتا ہے؟

ریت کے اس ذرے پر نفرتوں کو فروغ اس لیے بھی ملتا ہے کیونکہ اس ذرے سے باہر جھانکنے کی لازمی تعلیم درسی کتابوں سے یا تو دور ہے اور یا اگر دی بھی جا رہی ہے تو اس طور کے سکیل واضح نہیں ہو پاتا۔

شمسی نظام کی وسعت کو سمجھنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس کو پیمانہ بنا کر کسی حد تک اپنی کہکشاں اور کائنات کی وسعت کا ادراک ممکن ہو جاتا ہے۔

یوں تو شمسی نظام کی وسعت کو سمجھانے کے لیے کئی ‘ٹولز’ ایجاد کیے گئے لیکن ایک ویب سائیٹ ایسی ہے جس کے کام کی تعریف کرنا لازم ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھئے جس میں اس ویب سائیٹ کا ایڈریس اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

وقار احمد ملک

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وقار احمد ملک

وقار احمد ملک اسلام آباد میں مقیم ایک صحافی ہے۔ وہ لکھتا نہیں، درد کی تصویر بناتا ہے۔ تعارف کے لیے پوچھنے پر کہتا ہے ’ وقار احمد ملک ایک بلتی عورت کا مرید اور بالکا ہے جو روتے ہوئے اپنے بیمار بچے کے گالوں کو خانقاہ کے ستونوں سے مس کرتی تھی‘ اور ہم کہتے ہیں ، ’اجڑے گھر آباد ہوں یا رب ، اجڑے گھر آباد۔۔۔‘

waqar-ahmad-malik has 180 posts and counting.See all posts by waqar-ahmad-malik