پی ٹی آئی سے نکالے گئے فاروق بندیال کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان


تحریک انصاف میں شمولیت کے ایک ہفتہ بعد پارٹی سے نکالے جانے والے ٹرانسپورٹر ملک فاروق بندیال نے جوہرآباد سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف میں شمولیت کے ایک ہفتہ بعد پارٹی سے نکالے جانے والے ملک فاروق بندیال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 93 خوشاب سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ پی ٹی آئی کے نظریات، پالیسیوں اور پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، لیکن انہیں 80 کی دہائی کے ایک واقعہ کو بنیاد بنا کر مہم جوئی کے نتیجہ میں پارٹی سے الگ کردیا گیا۔ حالانکہ تقریباً 40 سال قبل کا وہ واقعہ ان کے طالبعلمی کے دور کا تھا، جس میں گینگ ریپ کا الزام بھی جھوٹا تھا۔ اس واقعہ کے بعد میں اپنی ساری زندگی خدمت خلق میں گزاری ہے، میرے حلقہ کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ان کے مسائل حل کرنے کیلئے انتخاب لڑنے کا پروگرام بنایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).