تمہارے اندر ذرا بھی شرم و حیا نہیں ہے ، میرا بیٹا تمہیں گھر سے باہر نکال پھینکے گا


عشق لڑانے والوں کا جب بُرا وقت آتا ہے تو ان کی رسوائی ہر گز چھپ چھپا کر نہیں ہوتی بلکہ سب کے سامنے انہیں ذلیل و رسوا ہوناپڑتا ہے۔ کچھ ایسا ہی افسوسناک دن اس برطانوی بہو کو دیکھنا پڑ گیا جس کی ساس نے عین اس وقت اسے جا پکڑا جب وہ اپنے آشنا کے ساتھ مصروف تھی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کارمیلا نامی ساس نے اپنی بہو لورینا کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لئے یوٹیوب چینل ’ٹوکیچ اے چیٹر‘ سے رابطہ کیا تھا کیونکہ وہ اس کے رویے کے متعلق شک میں مبتلا تھی۔ لورینا نے حال ہی میں ایک نئے جم جانا شروع کردیا تھا اور خاندان کی اہم تقریبات سے بھی غائب رہتی تھی۔ یوٹیوب چینل نے لورینا کی نگرانی شروع کردی اور بالآخر پتہ چلالیا کہ وہ کہاں جاتی تھی اور کس سے ملتی تھی۔

ویڈیو ریکارڈنگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک اجنبی نوجوان کے ساتھ راہ و رسم بڑھاچکی تھی اور جم میں اس کے کافی قریب اور بعض اوقات قابل اعتراض حالت میں بھی نظر آتی تھی۔ کارمیلا نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد لورینا کے گھر پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا اور عین اس وقت وہاں جاپہنچی جب وہ اپنے آشنا کے ساتھ اندر موجود تھی۔ دروازے پر دستک دیتے ہی وہ چلانے لگی ”لورینا، باہر آﺅ مجھے پتہ ہے تم اندر کیا کررہی ہو۔“ اور پھر جیسے ہی لورینا باہر آئی تو کارمیلا اس پر ٹوٹ پڑی اور اسے گالیاں دیتے ہوئے اس پر حملہ آور ہوگئی۔ وہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی ”مجھے پہلے ہی پتہ تھا تم بے شرم ہو، تم یہاں اس اجنبی کو بلا کر کیا کررہی  تھی؟ تمہارے اندر ذرا بھی شرم و حیا نہیں ہے ، میرا بیٹا تمہیں گھر سے باہر نکال پھینکے گا۔“دوسری جانب لورینا بھی اس اچانک چھاپے پر کچھ کم برہم نہیں تھی۔وہ بھی اپنی ساس کو برا بھلا کہتے ہوئے اس کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دونوں خواتین کی ہاتھا پائی خونخوار جنگ کی صورت اختیار کرگئی۔ وہاں موجود یوٹیوب چینل کی ٹیم بھی گھبرا گئی اور بصد مشکل مداخلت کرکے انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کیا۔ ساس بہو نے تو ایک دوسری کے پرخچے اڑا دئیے مگر انٹرنیٹ صارفین کو خوب تفریح ہاتھ آ گئی۔ یوٹیوب پر اس ویڈیو کو اب تک 64000 سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

Facebook Comments HS