لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی اقبال شاہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ


لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اقبال شاہ نے فروری 2018ء میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال شاہ تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان عید کے بعد عمران خان سے ملاقات میں کریں گے۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق ن لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عامر اقبال شاہ بھی عید کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے راستے جدا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عامر اقبال شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کس جماعت سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ پیر اقبال شاہ نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر 12 فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دی تھی۔ عامر اقبال شاہ 2013 کے الیکشن میں پی پی 207 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).